اسلام آباد ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے ترکی جانے والے 4 مسافر گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2016

 اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پرترکی جانے والے 4 مسافروں کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے ترکی کے شہر استنبول جانے والی پروازکے 4 مسافروں کو جعلی سفری دستاویزات پرحراست میں لے لیا۔ مسافروں کی شناخت فیاض، افضال، واجد اورساجد کے ناموں سے ہوئی ہے اوران کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چاروں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوران سے پاسپورٹ سیل میں تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنایا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔