روسی خاندان کا پالتو ریچھ جو گھر کے کاموں میں بھی حصہ لیتا ہے

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2016
بھاری بھرکم 300 پاؤنڈ وزنی پالتو ریچھ خاندان کے فرد کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ اس کی عمر 23 سال ہے۔ فوٹو بورڈپانڈا

بھاری بھرکم 300 پاؤنڈ وزنی پالتو ریچھ خاندان کے فرد کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ اس کی عمر 23 سال ہے۔ فوٹو بورڈپانڈا

روس: روسی خاندان بھاری بھرکم 300 پاؤنڈ وزنی پالتو ریچھ خاندان کے فرد کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ اس کی عمر 23 سال ہے۔

اس ریچھ کا نام اسٹیپین ہے جسے روسی خاندان نے اس وقت گود لیا تھا جب اس کی عمر صرف 3 ماہ تھی۔ دراصل اسٹیفن ایک لاوارث ریچھ ہے جسے شکاریوں نے 23 سال پہلے ایک جنگل میں دیکھا تھا۔ اسٹیپین بالکل اکیلا اور بھوکا پیاسا نقاہت کی حالت میں جنگل کے دھکے کھا رہا تھا اور اس کی یہ حالت دیکھ کر روسی جوڑے نے فوراً اسے گود لے لیا۔

آج یہ ریچھ 23 سال کا ہو چکا ہے اور اس کا وزن 300 پاؤنڈ ہے۔ انتہائی بھاری بھرکم اور دیکھنے میں خوفناک ہونے کے باوجود یہ بالکل دیگر پالتو جانوروں کی طرح اپنے مالکان کے ساتھ رہتا ہے بلکہ یہ گھر کے کئی کاموں میں بھی حصہ لیتا ہے۔ مثلاً پودوں کو پانی دینا اس کا پسندیدہ کام ہے۔ یہ ناشتے کی میز پر بیٹھ کر سب کے ساتھ چائے بھی پیتا ہے اور صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی بھی دیکھتا ہے۔

اسٹیفن روزانہ 25 کلو خوراک کھاتا ہے جس میں مچھلیاں، سبزیاں، پھل اور انڈے وغیرہ شامل ہیں۔ اسٹیپین کے مالکان کا کہنا ہے کہ اس نے بچپن سے لے کر آج تک انہیں کبھی بھی نہیں کاٹا بلکہ یہ ایک معصوم بچے کی طرح ان کے ساتھ رہتا ہے۔ اسٹیپین کو اداکاری اور تصویریں بنوانا بھی بہت پسند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔