جرمنی میں خواتین کو جنسی طور پرہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانی گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2016
خواتین نے فیسٹیول کے دوران ہراساں کرنے پر لڑکوں کے خلاف شکایت درج کرائی، پولیس، فوٹو؛ فائل

خواتین نے فیسٹیول کے دوران ہراساں کرنے پر لڑکوں کے خلاف شکایت درج کرائی، پولیس، فوٹو؛ فائل

برلن: جرمنی میں پولیس نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں 18 خواتین کی جانب سے پولیس کو شکایات کی گئی تھیں کہ ایک میوزک فیسٹیول کے دوران نوجوانوں کے گروپ نے ان سے بدتمیزی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں شریک خواتین کی جانب سے لڑکوں کے ایک گروپ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی جن میں 3 پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی باشندے بھی شامل ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔