پاکستان اور بھارت کے نظرانداز کرکٹرز نے زمبابوے کیلیے خدمات پیش کردیں

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 23 جون 2016
زیادہ تر درخواستیں بھارت جب کہ کچھ پاکستان کی طرف سے بھی موصول ہوتی ہیں، میڈیا منیجر زمبابوے کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

زیادہ تر درخواستیں بھارت جب کہ کچھ پاکستان کی طرف سے بھی موصول ہوتی ہیں، میڈیا منیجر زمبابوے کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

ہرارے:  پاکستان اور بھارت کے نظرانداز کرکٹرز نے زمبابوین کرکٹ کو سہارا دینے کیلیے اپنی خدمات پیش کردیں۔

اس وقت زمبابوین ٹیم ناکامیوں کے بھنور میں الجھی ہوئی ہے، ایسے میں پاکستان اور بھارت کے وہ کرکٹرز جن کو اپنے ملک میں چانس ملنے کا امکان نہیں وہ زمبابوے میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر زمبابوے کرکٹ کے میڈیا منیجر ڈارلنگٹن ماجونگا کو 20 کے قریب درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر درخواستیں بھارت سے ہوتی ہیں جب کہ کچھ پاکستان سے بھی آتی ہیں، وہ ہماری قومی ٹیم میں کھیلنا چاہتے ہیں، میں کسی کو جواب نہیں دیتا کیونکہ یہ فیصلہ کرنا میرے اختیار میں نہیں، ہم خود اپنے کھلاڑیوں کو ڈیولپ کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔