اسلام آباد میں پولیس اہلکارنے 4 افراد کوقتل کرنے کے بعد اپنی جان بھی لےلی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جون 2016
محمد محمود کا مقتول خاندان سے مکان خالی کرانے کے معاملے پر تنازعہ تھا، اسلام آباد پولیس فوٹو؛ فائل

محمد محمود کا مقتول خاندان سے مکان خالی کرانے کے معاملے پر تنازعہ تھا، اسلام آباد پولیس فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: بنی گالہ میں پولیس اہلکارنے مبینہ طور پرمکان کے تنازع میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کےنواحی علاقے بنی گالہ میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ میں تعینات اہلکارمحمد محمود نے گل نساء نامی خاتون کے گھرمیں گھس کرسرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے 2 خواتین کوقتل جب کہ ایک بچے اورایک مرد کو زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد محمود نے اسی اسلحے سے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ زخمی خاتون اوربچے کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دونوں بھی زندگی کی بازی ہارگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد محمود اپنے بیوی بچوں سمیت مقتولہ گل نساء کے گھر میں کرایہ دار کے طورپررہتا تھا تاہم گل نساء نے اس سے 2 ماہ قبل مکان خالی کرالیا تھا اورواقعہ بھی اسی تنازع کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محمد محمود کی گل نساء کی بیٹی سے مبینہ طورپرگہری دوستی تھی، اسی وجہ سے اس نے محمود سے مکان خالی کرایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔