وزیر ریلوے کا عید کے موقع پر ٹرینوں کے کرائے کم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جون 2016
تمام گاڑیوں کی ہر کلاس کے ٹکٹ 33 فیصد تک سستے کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان ریلوے، فوٹو؛ فائل

تمام گاڑیوں کی ہر کلاس کے ٹکٹ 33 فیصد تک سستے کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان ریلوے، فوٹو؛ فائل

لاہور: وزیرریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے لیے 33 فیصد کرائے کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کے کرائے میں باقاعدہ کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت تمام گاڑیوں کی ہر کلاس کے ٹکٹ 33 فیصد تک سستے کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق بہاؤالدین ذکریا، موسیٰ پاک ایکسپریس، ملتان ایکسپریس اور مہر ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 16سے 25 فیصد تک رعایت دی گئی ہے جب کہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفرایکسپریس، گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، خیبر میل، علامہ اقبال، تیزگام کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر ٹرینوں کی مختلف کلاسوں میں 10 فیصد تک رعایت  دی گئی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔