بھارتی اداکار ویوک اوبرائے نے اپنے ملازم کو ماہ صیام کی چھٹی دے دی  

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جون 2016
ماہ صیام کے لیے میرے دل میں بے حد احترام ہے، بالی ووڈ اسٹار ،فوٹو : فائل

ماہ صیام کے لیے میرے دل میں بے حد احترام ہے، بالی ووڈ اسٹار ،فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کو رمضان المبارک میں روزے رکھنے پر چھٹی دے دی۔

بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کمپنی‘‘ سے کیا اور اپنے جاندار اداکاری کے باعث خوب شہرت حاصل کی اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکار اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد کردار ادا کرنے کے باوجود منفی کرداروں کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرپائے ہیں لیکن منفی کرداروں سے ہٹ کر ویویک ذاتی زندگی میں سب مذاہب کا احترام کرنے والے انسان ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے ماہ صیام میں ایمانی جذبے کے ساتھ روزے رکھنے کے لیے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کو چھٹی دیتے ہوئے عید کے بعد آنے کا کہا ہے جب کہ اداکار کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے لیے میرے دل میں بے حد احترام ہے لہٰذا رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے میں لگن اور ایمانداری کی ضرورت ہوتی ہے اسی لیے میں نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کو آرام دینے کے لیے چھٹی دی تاکہ وہ سکون سے ماہ صیام میں عبادت کرسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔