چینی شہری جو وزن کم کرنے کیلیے ہروقت 40 کلوزوزنی پتھرسرپراٹھائے پھرتا ہے

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جون 2016
54 سالہ چینی شہری نے اس انوکھے طریقے سے 30 کلو گرام وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

54 سالہ چینی شہری نے اس انوکھے طریقے سے 30 کلو گرام وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بیجنگ: کونگ یان نامی چینی شہری کو سڑکوں اور پارکس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے سر پر ایک متوازن انداز میں گول پتھر اٹھائے رکھتا ہے اوراس کا دعویٰ ہے کہ یوں گزشتہ 3 سال میں وہ 30 کلوگرام وزن کم کرچکا ہے۔

54 سالہ چینی شہری کونگ یان کو 3 سال قبل اندازہ ہوا کہ وہ زندگی کے خوفناک لمحے سے گزررہے ہیں اور ان کا وزن 115 کلوگرام تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے سوچا کہ اگر وزن کم نہ کیا گیا تو وہ کئی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ابتدا میں انہوں نے بعض ورزشیں کرکے وزن کم کرنے کی کوشش کی۔

اس کے بعد انہوں نے سر پر پہلے 15 کلوگرام وزنی پتھررکھ کرچلنا شروع کیا۔ انہوں نے وزن دگنا کردیا اور 30 کلوگرام کا پتھر سرپر اٹھالیا۔ اب وہ 40 کلوگرام پتھر اٹھا کر روزانہ 3 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں اور اپنی زندگی سے بے حد مسرور ہیں۔ پرہجوم مقامات پر بھی وہ اپنے سر پر کنکریٹ سے بنا ٹھوس پتھر جمائے چلتے رہتے ہیں اور لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

ماہرین اس عجیب و غریب ورزش کی حکمت کو سمجھنے سے قاصر ہیں کیونکہ وزن سر پر دھرنے سے آخر وزن کیسے کم ہوسکتا ہے تاہم یان اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کرکے اپنا نام درج کرانا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔