- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
کسی بھی رنگ کی نقل کرکے اسی رنگ میں لکھنے والا قلم
سان فرانسسكو: امریکی انجینیئروں نے حیرت انگیز پین بنایا ہے جسے کسی بھی رنگ کی شے پر کچھ دیر رکھا جائے تو وہ اسی رنگ میں لکھنا شروع کردیتا ہے۔
اسکریبل اسمارٹ پین ہراس رنگ میں تحریرکرسکتا ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں اوراس کے لیے کچھ دیرتک پین کو اس شے پر رکھنا ہوتا ہے اور پھر قلم وہی رنگ اختیار کرکے لکھنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ اس قلم کی قیمت 24 ہزار 900 روپے ہے اور اس میں حساس کلر سینسر نصب ہے۔ اس کے علاوہ مائیکروپروسیسر اس رنگ کو شناخت کرتا اور اس میں اسمارٹ انک سسٹم وہی رنگ تیار کردیتا ہے۔
قلم اتنا حساس ہے کہ چیری، گلاب اور سیب کی سرخ رنگت کے درمیان امتیاز کرسکتا ہے اور ویسے ہی رنگ کی لائن کھینچ دیتا ہے۔ اس کا سینسر سیکنڈوں میں مطلوبہ رنگ اسکین کرکے عین وہی شیڈ اور رنگت میں لکھنے لگتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں پودے ہیں تو یہ ان کا رنگ بھی بناسکتا ہے۔
رنگ منتخب کرنے کے بعد اس کا اسمارٹ مائیکرو پمپ انتہائی جدید انک کارٹریج سے رنگوں کو ملاکر آپ کا مطلوبہ رنگ بناتا ہے اور اس میں سیکنڈوں کا وقت لگتا ہے۔ اسکریبل پین بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی روشنائی واٹر پروف ہے اور مدھم نہیں پڑتی ۔ لیکن یہ اندازہ نہیں ہے کہ ایک کارٹریج کتنی دیر تک لکھ سکتی ہے لیکن کمپنی کے مطابق ایک کارٹریج کئی میل لمبی لکیر کھینچنے کے لیے کافی ہے۔
اسکریبل پین کے 2 ورژن ہیں ایک میں پین خود ہی روشنائی بناتا ہے اور دوسری قسم کا پین رنگ اسکین کرکے اسے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر ظاہر کرتا ہے تاکہ آپ اسی رنگ کے کپڑے یا گھر کی اشیا آن لائن خرید سکیں۔ اس کے علاوہ اس میں بلیو ٹوتھ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر فون 7 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے اور اسے یوایس بی کیبل سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔