پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جون 2016
زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزلہ پیما مرکز

پشاور: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپیرس نیوز کے مطابق پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جب کہ زلزلے کی  گہرائی 130 کلو میٹر تھی۔ پشاور میں زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔