ایف سولہ ہمارے لیے ضروری ہیں؛ پاک امریکا تعلقات مستحکم بنانے ہونگے، آصف زرداری

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 25 جون 2016
 دہشت گردی پوری دنیا کیلیے خطرہ ہے،سابق صدر،لاس اینجلس میں جان مکین سے ملاقات ۔ فوٹو : فائل

دہشت گردی پوری دنیا کیلیے خطرہ ہے،سابق صدر،لاس اینجلس میں جان مکین سے ملاقات ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری سے لاس اینجلس میں سینیٹرجان میکین نے ملاقات کی اور ملاقات میں امریکا اورپاکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرآصف علی زرداری نے پاکستان کو F-16 طیاروں کی فراہمی میں تعاون پر سینٹر جان میکین کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی ُدنیا کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے، جس کے خلاف جنگ کیلیےF-16طیاروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کاحصول پاکستان کی ضرورت ہے، پاکستان اور امریکاکے درمیان باہمی تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے کی ضرورت ہے پاکستان کو بھی امریکاکے تعاون کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے دہشت گردی کے نتیجے میں بہت نقصانات اٹھائے ہیں اور اس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور سپاہیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہے ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلیے جمہوریت کے تسلسل کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔