کراچی میں گرمی کی لہر شدید ہوگئی، درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جون 2016
آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات : فوٹو : فائل

آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات : فوٹو : فائل

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر شدید ہوگئی ہے اور درجہ حرارت 39 ڈگری تک بڑھنے تک امکان ہے۔

شہر قائد مسلسل گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آج بھی محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم اور خشک کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی میں ہلکی رفتار سے سمندری ہوا چل رہی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے جب کہ گزشتہ روز درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو آج 39 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں تاہم 48 گھنٹوں میں سندھ کے شہروں کراچی سمیت میرپور خاص ، حیدر آباد میں کہیں کہیں جبکہ سکھر ، لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔