صنم بلوچ، مریم مختار شہید پر بننے والی فلم میں کاسٹ

آئی این پی  اتوار 26 جون 2016
صنم بلوچ نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز ایک سندھی چینل کے مارننگ شو سے کیا تھا۔:فوٹو: فائل

صنم بلوچ نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز ایک سندھی چینل کے مارننگ شو سے کیا تھا۔:فوٹو: فائل

اسلام آباد: ٹی وی پر مارننگ شوز کی میزبانی کے بعد اداکارہ صنم بلوچ پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ شہید مریم مختار پر بننے والی مختصر فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

مختلف پاکستانی چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں ’داستان‘، ’کنکر‘ اور ’درشہوار‘ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور ہونے والی باصلاحیت اداکارہ صنم بلوچ اب کیریئر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیں گی۔ بہت جلد وہ ایک مختصر فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

صنم بلوچ نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز ایک سندھی چینل کے مارننگ شو سے کیا تھا۔یہ مختصر فلم پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی جارہی ہے جو 2014 میں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گرنے کے باعث شہید ہوگئیں تھی۔فلم نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔