کے الیکٹرک این ای ڈی یونیورسٹی کی فارمولا ریسنگ کارکو اسپانسر کرے گی

بزنس ڈیسک  اتوار 26 جون 2016
 ادارے کو اس ڈائنامک ٹیم کا حصہ بننے پر بے حد فخر ہے جو اس سال اٹلی میں ملک کی نمائندگی کرے گی، ترجمان کے الیکٹرک:فوٹو: فائل

ادارے کو اس ڈائنامک ٹیم کا حصہ بننے پر بے حد فخر ہے جو اس سال اٹلی میں ملک کی نمائندگی کرے گی، ترجمان کے الیکٹرک:فوٹو: فائل

کراچی: کے الیکٹرک نے این ای ڈی کے میکنیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کے الیکٹرک اٹلی میں منعقد ہونیوالے فارمولا ایس اے ای کیلیے فارمولا ریسنگ کار کو اسپانسر کریگی۔

کے الیکٹرک کی سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی کوئی ٹیم اس سال اٹلی میں منعقد ہونیوالے مقابلہ میں شرکت کریگی جس میں دنیا بھر سے 250 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، برازیل اور آسٹریلیا شامل ہیں، یہ مقابلہ اٹلی کے شہر وارانو ڈی میلیگاری ریکارڈو پالیٹی سرکٹ میں 22 تا 25جولائی 2016 منعقد ہو گا، فارمولا ریسنگ میںاین ای ڈ ی کی ٹیم کی قیادت محمد احسن ارشد اور محمد رفیع کر رہے ہیں۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ ادارے کو اس ڈائنامک ٹیم کا حصہ بننے پر بے حد فخر ہے جو اس سال اٹلی میں ملک کی نمائندگی کرے گی، ہم چاہتے کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ نوجوان ایسی ایجادات کے ساتھ آگے آئیں اور کے الیکٹرک سوسائٹی کیلیے کچھ کرنے اور اس مقصد کیلیے زیادہ سے زیادہ سپورٹ فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ این ای ڈی فارمولا ریسنگ کے ٹیم لیڈرزنے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے مالی سپورٹ ملنے کے بعد ہم زیادہ پر اعتماد ہیں کہ ہم اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔