فلائٹ میں تاخیر پر لیونل میسی ارجنٹائن فٹبال حکام سے ناراض

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 26 جون 2016
 فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم بنا تھا، حکام:فوٹو: اے ایف پی/ فائل

فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم بنا تھا، حکام:فوٹو: اے ایف پی/ فائل

نیوجرسی: ارجنٹائنی فٹبال کپتان لیونل میسی نے ہوسٹن سے نیوجرسی جانے والی فلائٹ میں تاخیرکو اپنی نیشنل فٹبال ایسوسی ایشن کی نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے ’ تباہ کن‘ قرار دیا ہے۔

انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس واقعے پر برہمی کا برملا اظہار کرتے ہوئے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) کو بدانتظامی کا ذمے دار گردانا، انھوں نے لکھا کہ ایک بار پھر ہمیں اپنی اگلی منزل تک جانے سے قبل طیارے میں انتظار کرنا پڑا، میرے خدا، یہ ہمارے فٹبال حکام کی نااہلی ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم بنا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔