وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کئی ماہ بعد آج کراچی آئیں گے

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2016
چوہدری نثار علی خان چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے گھر جائیں گے ا فوٹو: فائل

چوہدری نثار علی خان چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے گھر جائیں گے ا فوٹو: فائل

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کئی ماہ بعد آج   شہر قائد کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے گھر جائیں گے اور پھر معروف قوال امجد صابری کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

چوہدری نثار علی خان کراچی میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی آپریشن ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کے اغواء اور معروف  قوال امجد صابری کے قتل کا جائزہ لیا جائے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔