ایک ہی روزعید، وفاقی وزیرمذہبی امور متحرک، علما سے رابطے

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 26 جون 2016
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 13سال بعد پشاور میں کرانے کیلیے مشاورت شروع۔ فوٹو؛ فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 13سال بعد پشاور میں کرانے کیلیے مشاورت شروع۔ فوٹو؛ فائل

پشاور: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں روزے کی طرح عید الفطر بھی ایک ہی دن کرانے کیلیے کوششیں شروع کردیں ہیں جس کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سرگرم ہوگئے ہیں جنھوں نے شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور کے بجائے پشاورمیں منعقد کرانے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

سردار یوسف نے ماہ رمضان سے قبل بھی ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ کرانے کی غرض سے مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت دیگرعلماسے رابطے اور ملاقاتیں کی تھیں جبکہ مرکزی، زونل اورمقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے مابین موثررابطوں کے نتیجے میں ملک بھرمیں ایک ہی روز7 جون کو روزہ رکھا گیا جبکہ اب وفاقی وزیرایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے اور انہوں نے ملک بھرمیںایک ہی دن عید کرانے کیلیے علما سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر نے شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور کے بجائے پشاورمیں منعقد کرانے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔