پنجاب میں حج میڈیکل مشن 2016 کے لیے صوبہ بھر سے طبی خدام کے ناموں کی فہرست طلب

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2016
سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کے پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو خواہشمندوں کے نام 28جون 2016 تک ہر صورت ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے فوٹو: فائل

سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کے پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو خواہشمندوں کے نام 28جون 2016 تک ہر صورت ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے فوٹو: فائل

 لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے حج میڈیکل مشن 2016 کے لیے صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 25 کیٹیگریز میں بطور طبی خدام میڈیکل پروفیشنلز طبی خدام کے ناموں کی فہرست طلب کرلی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے طبی ماہرین کی افرادی قوت کو حج کے موقع پر حاجیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے خواہش مند پروفیشنلز کے نام طلب کرلیے ہیں۔ صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کے پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اسپتالوں کے پروفیشنلز کے نام 28جون 2016 تک ہر صورت ارسال کریں۔ جن میں سے خوش قسمت افراد کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت جن میڈیکل پروفیشنلز کو حجاز مقدس بھجوائے گی، اُن میں ایک سرجن، 5 میڈیکل اسپیشلسٹ ،2 کارڈیالوجسٹ، ایک گائنی، ایک پتھالوجسٹ، 2 ڈرماٹالوجسٹ، 3 ماہرناک کان گلا ، ایک پلمونالوجسٹ، ایک ڈینٹسٹ، 2 ٹراما اینڈ ایمرجنسی اسپیشلسٹ، ایک سائیکاٹریسٹ، ایک پری وینٹیومیڈیسن اینڈ پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ، 28 میڈیکل آفیسرز، 13 فارماسسٹ، 3 ڈسپنسر، 2 کمپیوٹر آپریٹر ،5 ایکسرے ٹیکنیشن، 5 ڈینٹل ٹیکنیشن ، 3 ڈریسر ، 3 ای سی جی ٹیکنیشن (مردانہ)، 2 سائیکاٹری نرسنگ اسسٹنٹ اور 5 لیب ٹیکنیشنز کے علاوہ وارڈ بوائے اور میل و فی میل نرسز شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔