لاہور میں فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر شہریوں کا شہبازشریف کی گاڑی روک کر احتجاج

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2016
فلائی اوور کے باعث دوسرے دیہات سے رابطہ منقطع ہونے کے ساتھ قبرستان کا راستہ بھی بند ہو گیا ہے، علاقہ مکین - فوٹو: آئی این پی

فلائی اوور کے باعث دوسرے دیہات سے رابطہ منقطع ہونے کے ساتھ قبرستان کا راستہ بھی بند ہو گیا ہے، علاقہ مکین - فوٹو: آئی این پی

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کاہنہ فلائی اوور کا افتتاح کرنے پہنچے تو شہریوں نے وزیراعلیٰ کی گاڑی کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاہنہ فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے لئے پہنچے تو فلائی اوور کے باعث متاثر ہونے والے اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور فلائی اوور کے باعث دوسرے دیہات سے رابطہ منقطع ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وزیراعلیٰ نے بڑی مشکل نے عوام کے چنگل سے اپنی جان چھڑائی اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس پل کی وجہ سے دیہات کا آپس میں رابطہ  کٹ گیا ہےجب کہ ریلوے پھاٹک کی گزر گاہ بند ہونے کی وجہ سے قبرستان کا راستہ بھی بند ہو گیا ہے۔

دوسری جانب شہبازشریف نے فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کرپشن کرنے والوں سے ملک کی جان چھڑائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔