دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن تیاری کے آخری مراحل میں

ویب ڈیسک  پير 27 جون 2016
دنیا کی اس سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے ایک پر کی لمبائی 90 میٹر ہے۔

دنیا کی اس سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے ایک پر کی لمبائی 90 میٹر ہے۔

بریمر ہیون: جرمنی کی ایک کمپنی نے دنیا کے سب سے بڑی وںڈ ٹربائن بنانے کا اعلان جس کے ایک پرکی لمبائی 295 فٹ یعنی 90 میٹر ہے اور تکمیل کے بعد صرف ایک ٹربائن سے 8 میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

اگرچہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن ڈنمارک میں نصب ہے جس کی ایک پنکھڑی کی لمبائی 290 فٹ ہے لیکن جرمنی کی یہ سب سے بڑی ونڈ ٹربائن کے ایک بلیڈ کی لمبائی 295 فٹ ہوگی اور لندن کے مشہور جھولے ’ لندن آئی‘ سے بھی 33 فیصد بڑی ہوگی، اس کا پہلا 8 میگا واٹ کا ٹربائن اس سال کے اختتام پر تیار اور نصب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسے فرانس کے ونڈ فارم کا حصہ بھی بنایا جائے گا جو مشترکہ طور پر 500 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔

پنکھڑیوں کی ڈیزاننگ میں بطورِ خاص خیال رکھا گیا ہے کہ یہ آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے سامنے ٹھہر سکے اور اس کے لیے جدید ترین کمپیوٹروں اور ایئروڈائنامکس سے آزمائش کی ہے، اس کے علاوہ پنکھڑیوں پر خاص قسم کی کوٹنگ کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے بھی دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایک ونڈ ٹربائن 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔