صومالیہ میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں وزیر سمیت 15 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2016
ہوٹل کے گیٹ پر خود کش حملے کے بعد حملہ آوروں نے  اندر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، حکام۔ فوٹو : اے ایف پی

ہوٹل کے گیٹ پر خود کش حملے کے بعد حملہ آوروں نے اندر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، حکام۔ فوٹو : اے ایف پی

موغا ديشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں وزیر مملکت برائے ماحولیات سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں وزیر مملکت برائے ماحولیات سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرادی جس کے بعد 3 دہشت گردوں نے ہوٹل کے اندر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ہوٹل کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں موجود تمام حملہ آور مارے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں وزیر مملک برائے ماحولیات سمیت 2 ڈاکٹرز مارے گئے اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک الشباب نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔