ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے نفلی اعتکاف کی منت مان لی

ویب ڈیسک  پير 27 جون 2016
حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی ہر کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد  ایان علی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو گئی ہیں  فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی ہر کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد ایان علی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو گئی ہیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام کے اخراج کے لیے نفلی اعتکاف پر بیٹھنے کی منت مان لی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی ہر کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد  ایان علی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ آخری عشرے میں تین دن نفلی اعتکاف پر بیٹھیں گی جبکہ نادار افراد کے لیے سحری اور افطاری کا بھی اہتمام کریں گی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے 3 مرتبہ ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی ہے جن میں میں دو مرتبہ تو عدالتی فیصلے ایان علی کے حق میں آچکے ہیں تاہم تیسری دفعہ ای سی ایل سے نام خارج کرانے کے لیے ان کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔