ایک وقت میں صرف ایک فلم کرنے کو ترجیح دیتی ہوں،کرینہ کپور

شوبز ڈیسک  منگل 28 جون 2016
کرینہ کپور کی حال میں ریلیز ہونے فلم اڑتا پنجاب 50 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔فوٹو؛ فائل

کرینہ کپور کی حال میں ریلیز ہونے فلم اڑتا پنجاب 50 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔فوٹو؛ فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ ایک وقت میں بہت سی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور کا کہناتھا کہ وہ ایک وقت میں 5 فلموں کے بجائے صرف ایک فلم میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔کرینہ کپورنے کہا کہ انھوں نے فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں کام کرنے کے لیے کافی وقت لیا۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک وقت میں صرف ایک فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور کی حال میں ریلیز ہونے فلم اڑتا پنجاب 50 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔