اعلیٰ شخصیات کے اغواکاخدشہ؛ پنجاب میں سیکیورٹی سخت

صالح مغل  منگل 28 جون 2016
افغانستان سے 13خودکش بمبار پاکستان میں داخل ہوگئے ،حساس اداروں کا الرٹ جاری، فوٹو: فائل

افغانستان سے 13خودکش بمبار پاکستان میں داخل ہوگئے ،حساس اداروں کا الرٹ جاری، فوٹو: فائل

راولپنڈی: کراچی سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواکے بعدپنجاب میں اعلیٰ شخصیات، ان کے فیملی ممبران کے اغوا کے خدشے کے پیش نظرراولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکی جانب سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھرکے ریجنل اور سٹی پولیس وڈویژنل پولیس افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ کراچی کی طرز پر پنجاب میں بھی اعلیٰ شخصیات کے اغواکا خدشہ ہے لہٰذا کسی بھی ایسی واردات سے بچنے کیلیے سیکیورٹی کے انتظامات کاازسرنوجائزہ لیکراہم شخصیات اوران کے فیملی ممبران کی سیکیورٹی کو بہتر بنایاجائے۔

حساس اداروں نے الرٹ جاری کیاہے افغانستان سے 13 خودکش بمبارپاکستان میں داخل ہوگئے ہیں جب کہ مختلف مقامات پردہشت گردی کاخطرہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔