بھارت کی یواے ای میں منی آئی پی ایل پاکستان کی ہوم سیریزسے متصادم

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 جون 2016
یہ دونوں ٹیمیں ستمبر کے آخری ہفتے سے پہلے یو اے ای پہنچ جائیں گی.: فوٹو: فائل

یہ دونوں ٹیمیں ستمبر کے آخری ہفتے سے پہلے یو اے ای پہنچ جائیں گی.: فوٹو: فائل

دبئی: بھارت کی یو اے ای میں مجوزہ منی لیگ پاکستان کی ہوم سیریز سے متصادم ہوسکتی ہے۔

بھارتی بورڈ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل میلہ سجانا چاہتا ہے جس میں تمام 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، اس کیلیے بی سی سی آئی کو یو اے ای کے تینوں اسٹیڈیمز 2 ہفتوں کیلیے درکار ہیں۔ پاکستان کو یو اے ای میں ویسٹ انڈیز سے تین ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کھیلنے ہیں.

دونوں ٹیمیں ستمبر کے آخری ہفتے سے پہلے یو اے ای پہنچ جائیں گی، اگر منی آئی پی ایل اس سے قبل ہی ختم ہوگئی تو کوئی مسئلہ نہیں،بصورت دیگر امارات کرکٹ بورڈ کو دونوں پارٹیوں کو خوش کرنے کیلیے کافی تگ و دوکرنا پڑے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔