- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
دفاعی چیمپئن اسپین یوروکپ سے باہر، انگلینڈ کا بھی سفر تمام
پیرس: فرانس میں جاری یورو کپ 2016 کے ناک آوٹ مرحلے میں دفاعی چیمپئن اسپین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا جب کہ ناتجربہ کار آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
یورو کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گزشتہ روز 2 میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسپین کا مقابلہ اٹلی اور دوسرے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ آئس لینڈ سے ہوا۔ اٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں اسپین کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ اسپین 2006 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے میں باہر ہوا ہے۔ میچ میں اٹلی کی بہتر حکمت عملی اور پرجوش کھیل کی وجہ سے اسپین کو ایک گول کرنے کا بھی موقع نہیں ملا اور یوں دفاعی چیمپیئن اسپین کے یوروکپ کے سفر کا خاتمہ ہوا۔
ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں ناتجربہ کار اور عالمی رینکنگ میں 34ویں نمبر پر موجود آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ میچ میں انگلینڈ کے فارورڈر رونی نے پنلٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم یہ زیادہ دیر قائم نہ رہی اور ریگنار کے خوبصورت گول سے آئس لینڈ میچ میں برابرآ گیا، میچ میں آئس لینڈ کی جانب دوسرا اور فیصلہ کن گول کولبن نے کیا، بظاہر یہ گول آسان تھا جس میں انگلینڈ کے گول کیپر اسے روکنے میں بری طرح ناکام ہوئے۔ آئس لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد انگلینڈ کے منیجر رائے ہوڈسن مستعفی ہوگئے جب کہ کسی بڑے ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے انگینڈ کو 1950 کے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ نائٹ آؤٹ مرحلے میں کامیابی کے بعد اٹلی کا کواٹر فائنل میں جرمنی جب کہ آئس لینڈ کا فرانس سے مقابلہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔