اویس شاہ کے اغوا اورامجد صابری کے قتل سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں، فاروق ستار

ویب ڈیسک  منگل 28 جون 2016
حکومت اویس علی شاہ کو جلد بازیاب کرائے، فاروق ستار فوٹو: فائل

حکومت اویس علی شاہ کو جلد بازیاب کرائے، فاروق ستار فوٹو: فائل

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں اویس شاہ کے اغوا اورامجد صابری کے قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ شہرقائد میں کوئی چیزٹھیک نہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اوران کے بیٹے اویس شاہ ایڈووکیٹ کے اغوا پراظہارافسوس کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس صاحب کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی ہے، اللہ تعالی چیف جسٹس سمیت خاندان والوں کوجلد مشکل سے نکالے، ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں سب بلا خوف خطر زندگی گزار سکیں۔

فاروق ستارنے مزید کہا کہ اویس شاہ کا اغوا اورامجد صابری کے قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی میں کوئی چیزٹھیک نہیں، عوام میں احساس محرومی، خوف وخدشات پائے جاتے ہیں، عوام اورریاست کے درمیان ہرگزرتے دن کے ساتھ فاصلہ بڑھ رہا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اپنی ذمےداریاں پوری کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔