راحت فتح علی خان کو مبینہ طور پر آمدنی چھپانے پر ایف بی آر کا نوٹس

ویب ڈیسک  منگل 28 جون 2016
راحت فتح علی خان نے 3 برسوں میں بیرون ملک کنسرٹ کرکے کروڑوں روپے کمائے, ایف بی آر: فوٹو  :  فائل

راحت فتح علی خان نے 3 برسوں میں بیرون ملک کنسرٹ کرکے کروڑوں روپے کمائے, ایف بی آر: فوٹو : فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو بیرون ملک میوزک کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ 

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق راحت فتح علی خان نے 3 برسوں میں بیرون ملک کنسرٹ کرکے کروڑوں روپے کمائے لیکن اس آمدنی کو سالانہ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ اس لئے راحت فتح علی خان کو نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے وہ 15 دن میں آمدنی کی مکمل تفصیلات  سے ایف بی آر کو آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کو 2011 میں دلی ایئرپورٹ پر ملکی قانون کے خلاف غیر ملکی کرنسی لے جاتے ہوئے حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔