دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

ویب ڈیسک  منگل 28 جون 2016
عبدالستار ایدھی کو قوم کا سلام۔۔۔اللہ آپ کو صحت کامل عطافرمائے

عبدالستار ایدھی کو قوم کا سلام۔۔۔اللہ آپ کو صحت کامل عطافرمائے

کراچی: عبدالستار ایدھی  پاکستان اور دنیا بھر میں خدمت خلق کے حوالے سے ایک جانی مانی شخصیت ہیں جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی سربراہ ہیں اور ان کا شمار بلاشبہ ان شخصیات میں ہوتا ہے جن پر پاکستانی قوم فخر کرسکتی ہے۔عبدالستار ایدھی کو قوم کا سلام۔۔۔اللہ آپ کو صحت کامل عطافرمائے۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی جو غلط ثابت ہوئی اور شہر میں بادل گرج چمک کے ساتھ ایسے برسے کہ ہرطرف جل تھل ہوگیا تاہم بارش کی بوند گرتے ہی کئی علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

3 برس تک دہشت گردوں کی قید میں رہنے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ القاعدہ ان کے بدلے ایمن الظواہری کے خاندان کی چند عورتوں کو رہا کروانا چاہتی تھی۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر 5 سے 8 جولائی تک عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت وفاق کے ماتحت اداروں کے ملازمین 2 جولائی سے 10 جولائی کے دوران صرف ایک ہی روز کام کریں گے اور باقی 8 دن آرام کریں گے۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی کرتی ہیں سب سے سامنے کرتی ہیں اور انہوں نے مفتی عبدالقوی کو جان بوجھ کر رسوا نہیں کیا بلکہ وہ خدا کی پکڑ میں آئے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ صوبے میں موجود افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھجوایا جائے۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد  میں خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 14 نمازی جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 کے ناک آوٹ مرحلے میں دفاعی چیمپئن اسپین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا جب کہ ناتجربہ کار آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو بیرون ملک میوزک کنسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی ظاہر نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

یورپی ریاست لتھوانیا کے  گاؤں میں ہرسال بکریوں کا روایتی مقابلہ حسن منعقد ہوتا ہے اور اس سال یہ مقابلہ 16 ماہ کی بکری نے جیت لیا۔ بکری کو دیا گیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیئے کلک کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔