اداروں میں اصلاحات: ایشیائی بینک پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر دیگا

اے پی پی  بدھ 29 جون 2016
رقم پاکستان ریلویز اور دوسرے سرکاری اداروں میں تنظیم نو اور اصلاحات کیلیے استعمال کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

رقم پاکستان ریلویز اور دوسرے سرکاری اداروں میں تنظیم نو اور اصلاحات کیلیے استعمال کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو سرکاری اداروں میں اصلاحات کیلیے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

اس حوالے سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں معاہدہ طے پا گیا۔ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر لیپک نے منگل کو یہاں ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر انھوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ رقم پاکستان ریلویز اور دوسرے سرکاری اداروں میں تنظیم نو اور اصلاحات کیلیے استعمال کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔