کراچی میں رینجرزوپولیس کی مشترکہ کارروائی میں 58 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2016
 گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز:فوٹو:فائل

 گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ترجمان رینجرز:فوٹو:فائل

 کراچی: شہر قائد میں رینجرز و پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 58 جرائم پیشہ افراد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں رینجرز اورپولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کی گئی، کارروائی میں 58 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور ، اغوا برائے تاوان ، اشتہاری اور مفروربھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مسان روڈ ، اسٹیل ٹاون ، پاک کالونی ، لیاری ، موچکو ، گلشن اقبال ، گڈاپ ، ملیر ، ماڈل کالونی اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔