کراچی میں 30 روزکے لئے سمندرمیں نہانے پرپابندی عائد

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2016
سمندر پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، فوٹو:فائل

سمندر پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، فوٹو:فائل

 کراچی: کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کمشنر کراچی اعجاز احمد کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کے تمام ساحلی مقامات پر 30 روز کے لئے نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں نہانے پر پابندی مون سون بارشوں کی بدولت سمندر میں آنے والے مدوجزر اور عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے سدباب کے لیے لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند برس قبل عید الفطر کے موقع پر 20 سے زائد افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔