یوروکپ کے کوارٹرفائنل میں کل پرتگال اور پولینڈ کا آمنا سامنا ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2016
ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی اور پرتگال کے نینی اور رونالڈو 2،2  بار گیند جال میں پھینک چکے ہیں۔ فوٹو:فائل

ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی اور پرتگال کے نینی اور رونالڈو 2،2 بار گیند جال میں پھینک چکے ہیں۔ فوٹو:فائل

پیرس: یورو کپ فٹ بال میں کوارٹر فائنلز کل سے شروع ہوجائیں گے  جب کہ پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال اور پولینڈ ایک دوسرے کو ناک آؤٹ کرنے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کئی بڑی بڑی ٹیموں کو واپسی کا ٹکٹ تھما چکے ہیں، ناک آؤٹ مرحلے میں اٹلی نے دفاعی چیمپئن اسپین کو 0-2 سے باہر کیا تو آئس لینڈ نے انگلینڈ کو واپسی کی راہ دکھائی تاہم اب مارسیلی میں کل سے شروع ہونے والے کوارٹر فائنل کی پہلی آزمائش پرتگال اور پولینڈ کے درمیان ہوگی۔ ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی 2،2 گول کر چکے ہیں تو پرتگال کے نینی اور رونالڈو بھی 2،2  بار گیند جال میں پھینک چکے ہیں۔

دو جولائی کو ویلز اور بیلجئم کا ٹاکرا للی میں ہوگا۔ ایونٹ میں اب تک ویلز کے گریتھ بیل 3 اور بیلجیم کے رومیلو لوکاکو 2 گول کر چکے ہیں۔ 3 جولائی کو ورلڈ چیمپئن جرمنی اور اٹلی کا آمنا سامنا ہوگا جب کہ 4 جولائی کو آخری کوارٹرفائنل میں فرانس اور آئس لینڈ مد مقابل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔