پنجاب پولیس میں 99 فیصد ترقیاں میرٹ پر ہوئی ہیں، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2016
حکومت عدالت بالخصوص سپریم کورٹ کے فیصلے بائی پاس نہیں کرسکتی، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

حکومت عدالت بالخصوص سپریم کورٹ کے فیصلے بائی پاس نہیں کرسکتی، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

 لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس میں 99 فیصد ترقیاں میرٹ پر ہوئی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکاروں و افسران کی آؤٹ آف ٹرم ترقیوں کے حوالے سے نکتہ اعتراض پراظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کا معاملہ سندھ سے شروع ہوا جس کے بعد دوسرے صوبوں میں بھی اس کا اطلاق ہوگیا۔ حکومت عدالت بالخصوص سپریم کورٹ کے فیصلے بائی پاس نہیں کرسکتی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 99 فیصد پولیس افسران کوجائزترقی دی گئی ، حکومت کی کوشش ہے میرٹ پرترقی پانیوالے پولیس افسرا ن کا تحفظ کیا جائے، جائزترقی پانے والے افسران کے معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس سلسلے میں دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے، متاثرہ افسران کوعدالتوں سمیت حکومت میں بھی اپنا موقف پیش کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی اس معاملے پر محکمہ قانون کو ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔