راولپنڈی کے قدیم موتی بازار نے کم آمدنی والے افراد کی پریشانی ختم کردی

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2016
خواتین کےملبوسات،جوتے، جیولری، کاسمیٹکس اوربچوں کےکپڑوں سمیت ہرچیز دوسری مارکیٹس سے مناسب قیمت پرفروخت ہورہی ہے۔ فوٹو:فائل

خواتین کےملبوسات،جوتے، جیولری، کاسمیٹکس اوربچوں کےکپڑوں سمیت ہرچیز دوسری مارکیٹس سے مناسب قیمت پرفروخت ہورہی ہے۔ فوٹو:فائل

راولپنڈی: کم آمدنی والے افراد کے لئے راولپنڈی کے ایک بازار نے عید الفطر پر شاپنگ کی پریشانی ختم کردی ہے، خواتین کے ملبوسات، جوتے، جیولری، کاسمیٹکس اور بچوں کےکپڑوں سمیت ہرچیز دوسری مارکیٹس سے انتہائی مناسب قیمت پرفروخت ہورہی ہے۔

راولپنڈی کا قدیم موتی بازار حقیقی معنوں میں کم آمدنی والے افراد میں عید کی خوشیاں بانٹ رہا ہے جہاں ناجائز منافع خوری اورمہنگائی سے تنگ آئے شہریوں کی بڑی تعداد آج کل اسی بازار کا رخ کررہی ہے۔ بازار میں خواتین کے لیے بنارسی جوڑا 1200 روپے سے 1500 سوروپے، جیولری 10روپے سے 100روپے، جوتے 120 سے400 روپے، بچوں کے کڑھائی والے کُرتے 250 سے 400 روپے جب کہ لیڈیز بیگ کی بہترین ورائٹی 500 روپے تک باآسانی مل رہی ہے۔

بازار کی سیکیورٹی کو یقینی بنانےکےلیے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جب کہ موتی بازار سے خریداری کرکے گھر لوٹنے والے انتہائی مطمئن دکھائی دیتے ہیں جب کہ بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے بھی بازار سحری تک کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔