لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد سانپ کے ڈسنے کا بہانہ بنادیا

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2016

لاہور: شوہر نے گھریلوجھگڑے  پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا جس کے بعد اس پر سانپ چھوڑ کر ڈسنے کا بہانہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھریلو جھگڑے پر پرشوہر نے بیوی کو نشہ آور دوا کھلائی اور اس کا گلا دبا کر ہلاک کردیا، بیوی کے مرنے کے بعد شوہر نے اس پر سانپ چھوڑ دیا اور سانپ کے ڈسنے کا بہانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ 20 سالہ نوین موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی جب کہ اس کی عابد سے 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور ملزم کی یہ دوسری شادی تھی۔

ورثا نے جب نورین کی لاش دیکھی تو اس کا پورا جسم پیلا ہورہا تھا جس پر انہیں شک گزرا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے نورین کے شوہر کوگرفتار کرلیا اوراس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔