امریکی فنکار نے اپنے اسمارٹ فون سے ہی شادی کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2016
امریکی فنکار آرون شروینک نے گرجا گھر میں اسمارٹ فون سے شادی کی اور باقاعدہ اسے انگوٹھی بھی پہنائی۔

امریکی فنکار آرون شروینک نے گرجا گھر میں اسمارٹ فون سے شادی کی اور باقاعدہ اسے انگوٹھی بھی پہنائی۔

لاس اینجلس: کئی لوگوں کو اپنی کچھ چیزوں سے اتنی محبت ہوتی ہے کہ وہ اس کے بغیر رہنا گوارہ نہیں کرتے اور انہیں وہ جان سے زیادہ عزیز ہوتی ہیں لیکن امریکا میں ایک شخص نے اپنے موبائل فون سے محبت کی انتہا کردی اور اسے محبوب سمجھتے ہوئے اسمارٹ فون سے شادی رچالی۔

امریکی فنکار آرون شروینک نے گزشتہ ہفتے اپنے شہر لاس اینجلس سے لاس ویگاس کا سفر کیا اور وہاں اپنے محبوب اسمارٹ فون سے شادی رچالی۔ یہ شادی ایک چھوٹے سے گرجا گھر میں ہوئی جہاں اسمارٹ فون کو باقاعدہ انگوٹھی بھی پہنائی گئی۔ فنکار کا کہنا ہے کہ موبائل فون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے اورہمارا اس کا گہرا تعلق ہوتا ہے، یہاں تک کہ یہ رات کے وقت بھی ہمارے ساتھ رہتا ہے، اس لحاظ سے میرا اسمارٹ فون ہی میرا بہترین رفیق ہیں اور اسی لیے میں نے فون سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

شادی کے وقت آرون دُلہا کے لباس میں تھے اور فون کو ایک بنفشی کیڈلک کار میں لے کر تقریب میں پہنچے جہاں انہوں نے اسمارٹ فون کو انگوٹھی پہنائی اور شادی کا اقرار کیا۔ آرون کے مطابق اس وقت بھی اسمارٹ فون سے شادی کو قانونی درجہ حاصل نہیں لیکن میں ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ فون ہماری روزمرہ زندگی میں کس قدر اہمیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل کیپرسکی اینٹی ڈجیٹل سیکیورٹی کمپنی نے ایک سروے کے بعد انکشاف کیا تھا کہ 25 فیصد صارفین اپنے اسمارٹ فون کو اپنے والدین سے زیادہ عزیزرکھتے ہیں اور صبح بیدار ہوتے ہیں سب سے پہلے فون کو دیکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔