روی شاستری اور گنگولی کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرنے لگی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 30 جون 2016
اگر شاستری سمجھتے ہیں کہ ان کے ہیڈ کوچ نہ بننے کی وجہ میں ہوں تو پھر وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، گنگولی۔ فوٹو: فائل

اگر شاستری سمجھتے ہیں کہ ان کے ہیڈ کوچ نہ بننے کی وجہ میں ہوں تو پھر وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، گنگولی۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بھارت کے سابق کپتانوں روی شاستری اور ساروگنگولی میں لفظی جنگ شدت اختیار کرنے لگی، شاستری خود کو ہیڈ کوچ نہ بنائے جانے پر کافی برہم اور اس کا ذمہ دار گنگولی کو قرار دیتے ہیں۔

اس پر گنگولی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ شاستری کے بیانات ذاتی نوعیت کے بنتے جارہے ہیں، مجھے ان پر کافی مایوسی ہوئی، انھیں اب بڑا ہوجانا چاہیے، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ہیڈ کوچ نہ بننے کی وجہ میں ہوں تو پھر وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اگر وہ مشورہ دے رہے ہیں کہ مجھے انٹرویو پینل میں موجود ہونا چاہیے تھا تو میں بھی ان سے کہتا ہوں کہ بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنناایک ہائی پروفائل جاب ہے، انھیں بھی بنکاک میں بیٹھ کر چھٹیاں منانے کے دوران کیمرے پر انٹرویو نہیں دینا چاہیے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔