وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود کے اوپر چھت کا پنکھا گرگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2016
زخم معمولی نوعیت کے ہیں جس کے باعث پریشانی کی ایسی کوئی بات نہیں،رنا مشہود فوٹو:فائل

زخم معمولی نوعیت کے ہیں جس کے باعث پریشانی کی ایسی کوئی بات نہیں،رنا مشہود فوٹو:فائل

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے اوپر ان کے گھر کی چھت کا پنکھا گرگیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں رانا مشہود  سرکاری رہائش گاہ میں اپنے کمرے میں موجود تھے کہ ان کے اوپر چھت کا پنکھا گرگیا جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ زخمی ہوگئی تاہم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ زخم معمولی نوعیت کے ہیں جس کے باعث پریشانی کی ایسی کوئی بات نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔