ملکی زرمبادلہ کے ذخائرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2016
ایف بی آر نے 3 ہزار104 ارب روپے کا ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرلیا، وفاقی وزیر خزانہ۔ فوٹو: اے ایف پی

ایف بی آر نے 3 ہزار104 ارب روپے کا ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرلیا، وفاقی وزیر خزانہ۔ فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ 

اسلام آباد میں ای سی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے 3 ہزار104 ارب روپے کا ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرلیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کرگئے ہیں جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہےاور اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب سے زائد جب کہ نجی بینکوں کے پاس 4.9 ارب ڈالرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 سالوں میں صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1900 ارب تک پہنچ گیا ہے جب کہ وزیر اعظم نواز شریف، ایف بی آر اور قوم کو کامیاب بجٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔