تائیوان نے غلطی سے سپر سانک میزائل چین کی جانب داغ دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2016
اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ میزائل کیسے فائر ہوا لیکن یہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے، تائیوان نیوی حکام۔ فوٹو: فائل

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ میزائل کیسے فائر ہوا لیکن یہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے، تائیوان نیوی حکام۔ فوٹو: فائل

تائی پے: تائیوان نے غلطی سے سپر سانک کیرئیر کلر میزائل چین کی جانب فائر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے نیوی حکام کا کہنا ہے کہ بحری بیڑے سے غلطی سے سپر سانک ایئرکرافٹ کیرئیر میزائل چین کی جانب فائر ہو گیا جو 75 کلو میٹر سفر طے کرنے کے بعد تائیوان کے زیر انتظام سمندری حدود میں ہی گر گیا۔

تائیوان کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ میزائل کیسے فائر ہوا لیکن یہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے تاہم تائیوان کی بحریہ کے وائس ایڈمرل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں چائنا سیپٹک ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی سائی ان ونگ کو تائیوان کا صدر منتخب کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ چین اور تائیوان 1994 میں خانہ جنگی کے بعد علیحدہ ریاستیں بن گئیں تھیں لیکن چین اب بھی تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔