یوروکپ؛ دوسرے کوارٹر فائنل میں آج بیلجئم اور ویلز آمنے سامنے ہوں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2016
بیلجیئم اور ویلز میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل میں پرتگال کا سامنا کرے گی۔ فوٹو: فائل

بیلجیئم اور ویلز میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل میں پرتگال کا سامنا کرے گی۔ فوٹو: فائل

پیرس: یورو کپ فٹ بال میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں اور آج  دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجئم اور ویلز آمنے سامنے ہوں گے۔

فرانس میں جاری یورو کپ میں فیفا رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجئم 30 برس بعد جیت کی صورت میں  کسی بڑے ایونٹ کے سیمی فائنل کی ٹکٹ کٹائے گی۔ بیلجئم نے 1986 کے ورلڈ کپ میں آخری بار سیمی فائنل کھیلا تھا جب کہ دوسری جانب ویلز 1958 کے ورلڈ کپ کے بعد بڑی کامیابی کا خواہاں ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں رات 12 بجے آمنئے سامنے ہوں گی۔

بیلجئم نے رواں ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں مضبوط اٹلی سے 2 صفر سے شکست کھائی، پھر آئر لینڈ کو تین صفر، سویڈن کو ایک صفر اور ناک آؤٹ رائونڈ میں ہنگری کو چار صفر سے شکست دی۔ گروپ بی میں ویلز نے روس جیسی ٹیم کو تین صفر سے شکست دینے کے بعد ناک آؤٹ رائونڈ میں شمالی آئر لینڈ کو باہر کیا تھا۔

دوسرے کوارٹر فائنل کو دونوں ٹیموں کے لئے اوپن قرار دیا جا رہا ہے، بیلجئم اور ویلز میں سے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ سیمی فائنل میں پرتگال کا سامنا کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے دلچسپ مقابلے کے بعد پولینڈ کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔