کراچی سے ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2016
ملزم عدنان نے دوران تفتیش 3 جب کہ ملزم ناصر نے 4 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ترجمان رینجرز فوٹو : فائل

ملزم عدنان نے دوران تفتیش 3 جب کہ ملزم ناصر نے 4 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ترجمان رینجرز فوٹو : فائل

کراچی: رینجرز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2  ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ایم کیوایم سے  ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق  متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر عرف ہرباریہ اور عدنان عرف ڈینٹر سے ہوئی ہے جب کہ دوران تفتیش ملزم عدنان نے 3  اور ملزم ناصر نے 4 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رمضان المبارک کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار روپے بھتے کی مد میں سیکٹر آفس میں جمع کرائے جب کہ ملزمان اسلحے کی خرید وفروخت ، بھتہ خوری اور دیگر متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔