کھلاڑیوں کو تھکاوٹ سے بچانے کیلیے آئی سی سی سے مداخلت کی اپیل

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 2 جولائی 2016
کرکٹرز کھیلوں کے تینوں فارمیٹ میں سارا سال مصروف رہتے ہیں، موجودہ مصروف ترین شیڈول دیرپا نہیں ہے، آسٹریلین کوچ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کرکٹرز کھیلوں کے تینوں فارمیٹ میں سارا سال مصروف رہتے ہیں، موجودہ مصروف ترین شیڈول دیرپا نہیں ہے، آسٹریلین کوچ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

سڈنی:  آسٹریلین کوچ ڈیرن لی مین نے کھلاڑیوں کو تھکاوٹ سے بچانے کیلیے آئی سی سی سے مداخلت کی اپیل کردی۔

ڈیرن لی مین نے کہا کہ گورننگ باڈی پلیئرز پر سے کام کا دباؤ کم کرنے کیلیے اپنا مثبت کردار ادا کرے، کرکٹرز کھیلوں کے تینوں فارمیٹ میں سارا سال مصروف رہتے ہیں، موجودہ مصروف ترین شیڈول دیرپا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گذشتہ دنوں شیڈول میں تبدیلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ستمبر میں ’ منی آئی پی ایل ‘ منعقد کرانے کا اعلان بھی کیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے موجودہ معاہدوں میں پلیئرز کو 6 ہفتوں کا آرام دینے کا خیال رکھا گیا ہے، مگر وہ اس دوران بیش تر قیمت ورلڈ لیگ سے رقم کمانے میں مصروف رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔