نائیجیریا میں شورکم کرنے کیلیے 70 گرجا گھراور 20مساجد بند کرنے کا حکم

نیٹ نیوز  ہفتہ 2 جولائی 2016
ایجنسی اب لوگوں کوٹینٹس اورعمارتوں میں نمازاداکرنے کی اجازت نہیں دیگی،جنرل منیجربولا شہابی کاکریک ڈائون کے بعد عزم  فوٹو؛فائل

ایجنسی اب لوگوں کوٹینٹس اورعمارتوں میں نمازاداکرنے کی اجازت نہیں دیگی،جنرل منیجربولا شہابی کاکریک ڈائون کے بعد عزم فوٹو؛فائل

لاگوس:  نائجیریا کے شہر لاگوس میں شور کم کرنے کیلئے 70 گرجا گھر اور 20 مساجد بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

نائجیریا کے شہر لاگوس میں شور کم کرنے کیلئے 70 گرجا گھر اور 20 مساجد بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، اس کے علاوہ حکام نے 10 ہوٹلوں، شراب خانوں اور کلبوں کو بھی بند کر دیاہے۔ مساجدکی انتظامیہ نے چرچ انتظامیہ کی نسبت ہدایات پرجلد عمل کیاکیونکہ جب مساجد اور چرچوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تو مساجد نے فوری طور پر اسپیکرزکی آوازکم کی تاکہ شورکم ہوسکے۔لاگوس کی آبادی 2کروڑ کے قریب ہے۔

حکام کے مطابق شہرگاڑیوں کے ہارن کے شور، اذان کی آواز اور چرچ میں اونچی آوازمیں گانے سے شور میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست کے حکام نے افریقا کے سب سے بڑے شہر کو سال 2020 تک شور سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ حالیہ کریک ڈاؤن کے بعد ادارے کے جنرل منیجر بولا شہابی نے کہا کہ ایجنسی اب لوگوں کوٹینٹس اوران عمارتوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔