اسلام آباد ایئرپورٹ سے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جولائی 2016
 ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے، :فوٹو:فائل

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے، :فوٹو:فائل

راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکیسپریس نیوز کے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کوجعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا نام عصمت خان ہے اور مبینہ طور پر افغان شہری ہے، اس کا نام جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی سفرکرنے والے افراد کی فہرست میں شامل تھا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔