- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
امریکی افواج افغانستان سے نکل جائیں ،ملا ہیبت اللہ کا پہلا پیغام
کابل: افغان طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے پہلے پیغام میں امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان سے فوری طور پر نکل جائے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کا امیر مقرر کیئے جانے کے بعد اپنے پہلےپیغام میں کہا کہ وہ حملہ آور امریکی افواج اور اس کے اتحادیوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ وہ حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان میں طاقت کا استعمال ترک کریں اور یہاں سے قبضہ ختم کردیں، افغانستان کے بہادر عوام ان کی طاقت اور تدبیروں سے کبھی بھی خوفزدہ نہیں ہوں گے کیونکہ غیر ملکی قابض افواج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونا ہی ان کی زندگی کا اہم مقصد ہے۔
ملا ہیبت اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کے افغانستان میں قیام کی مدت بڑھانے سے افغان عوام کے جہادی عزم میں کسی قسم کی لغزش نہیں آسکتی کیونکہ امریکیوں کا مقابلہ کسی ایک گروپ یادھڑے سے نہیں بلکہ ایک قوم سے ہے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ملا ہیبت اللہ کومئی میں نیا امیر مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کا یہ پہلا پیغام ہے جس میں انہوں نے امریکی اور غیر ملکی افواج کو افغانستان میں مزید قیام کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔