عراق کے شہر بلد میں دھماکوں اور فائرنگ سے 35 افراد ہلاک، 60 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 جولائی 2016
3 خود کش حملہ آوروں سمیت دیگر مسلح افراد  نے مارٹر گولوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے  35 افراد کو ہلاک کردیا : فوٹو : فائل

3 خود کش حملہ آوروں سمیت دیگر مسلح افراد نے مارٹر گولوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے 35 افراد کو ہلاک کردیا : فوٹو : فائل

بغداد: عراق کے شہر بلد میں خودکش دھماکوں، فائرنگ اور مارٹر حملوں کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 93 کلومیٹر شمال میں واقع شہر بلد میں سید محمد ابن امام ہادی کے مزار  پر  3 خود کش حملہ آوروں سمیت  ایک  درجن سے زائد مسلح افراد  نے مارٹر گولوں اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے کم از کم 35 افراد کو ہلاک جبکہ 60 کو زخمی کردیا۔

عراق کے حکام  نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  2  خودکش حملہ آوروں نے  مزار کے قریب ایک تجارتی منڈی میں خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ  تیسرے خود کش بمبار کو دھماکے سے پہلے ہی فورسز نے فائرنگ کرکے  ہلاک کردیا۔ دھماکوں اور حملے کی ذمہ داری شدت پسند  تنظیم داعش قبول نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  بھی عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے کرادہ میں خود کش دھماکوں کے ذریعے شدت پسند تنظیم  داعش  نے  292 افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی  کردیئے  تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔