ملتان میں ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جولائی 2016
مرنے والوں 12 سالہ مجاہد، 13 سالہ وسیم، 5 سالہ خلیل اورحاجی نور شامل ہیں، پولیس فوٹو:فائل

مرنے والوں 12 سالہ مجاہد، 13 سالہ وسیم، 5 سالہ خلیل اورحاجی نور شامل ہیں، پولیس فوٹو:فائل

ملتان: پل مظفرآباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں میں پل مظفر آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 4 بچے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سالہ مجاہد، 13 سالہ وسیم، 5 سالہ خلیل اورحاجی نورشامل ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا اورفرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔