بزرگ سیاستدان معراج محمد خان کراچی کے گزری قبرستان میں سپرد خاک

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جولائی 2016
نماز جنازہ سلطان مسجد میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فوٹو؛ ایکسپریس

نماز جنازہ سلطان مسجد میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فوٹو؛ ایکسپریس

 کراچی: بزرگ سیاستدان معراج محمد خان كو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ان کے نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

معراج محمد خان  جمعرات اور جمعہ كی درمیانی شب طویل علالت كے بعدانتقال كر گئے تھے ان کی نماز جنازہ کراچی کےعلاقے ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی جس میں مرحوم كے اہل خانہ ،عزیز واقارب، سیاسی جماعتوں  كے رہنماؤں، مزدور تنظیموں  كے رہنماؤں سمیت عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں  شركت كی۔

نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ كے معاون خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی ، پیپلز پارٹی كراچی ڈویژن كے رہنما نجمی عالم ، لطیف مغل، تحریك انصاف كے مركزی رہنما عمران اسماعیل ، متحدہ قومی موومنٹ كے ڈپٹی كنوینئرعامر خان، ركن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ،جماعت اسلامی كراچی كے امیر حافظ نعیم الرحمن، پاك سر زمین پارٹی كے رہنما وسیم آفتاب، جسٹس(ر) رشید اے رضوی، معروف سرجن ڈاكٹر ادیب رضوی، سماجی كاركن فیصل ایدھی، مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ،آرٹس كونسل كے سابق صدر احمد شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ كے كوآرڈینیٹر صدیق ابو بھائی سمیت دیگر شریك ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔